سپریم کورٹ کی وجہ سے بلوچستان کامسئلہ اجاگر ہوا چیف جسٹس

حالات بہترہوگئے ہیں،ریمارکس،یارمحمدرندکی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور۔


Numainda Express February 13, 2013
سابق وفاقی وزیر کی ضمانت کی مستقلی کے لیے درخواست مسترد کردی گئی۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کے بارے میںسپریم کورٹ میںسماعت کی وجہ سے یہ مسئلہ اجاگرہوا اور سب کو معاملے کی سنگینی کاادراک ہوا۔

اب سب کی توجہ اس جانب ہے اور بلوچستان کے حالات بہتر ہو گئے ہیں۔ چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے یہ ریمارکس اغوا برائے تاوان میں سزا کیخلاف سابق وفاقی وزیر یارمحمد رندکی اپیل کی سماعت کے دوران دیے۔ منگل کو فل بینچ نے یار محمد رند کی اپیل منظورکرکے معاملہ فیصلے کیلیے دوبارہ بلوچستان ہائیکورٹ کو بھیج دیا تاہم ضمانت کی مستقلی کیلیے درخواست مسترد کردی۔

6

عدالت نے یارمحمدرندکی عبوری ضمانت کامعاملہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کر دیا اور قرار دیا کہ عبوری ضمانت 14مارچ تک موثر رہے گی۔ عدالت نے اپیل کنندہ کو ہدایت کی کہ وہ ضمانت کی مستقلی کیلیے ہائیکورٹ سے14 مارچ تک رجوع کریں۔ یار محمد رند نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کیلیے15 مارچ کے بعد پیش ہونے کی استدعا کی لیکن چیف جسٹس نے کہا کہ اب بلوچستان کے حالات بہتر ہوگئے ہیں،کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ،ہائیکورٹ سے بے فکر ہوکر فیصلہ لیں۔