- عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا
- پشاور میں دوستی نہ کرنے پر لڑکا قتل
- آکسیجن بندش معاملہ؛ خیبرٹیچنگ اسپتال کے برطرف ملازمین ایک اورانکوائری کیلئے طلب
- شاہد آفریدی ویزا مسائل کے باعث ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرزٹیم کوجوائن نہیں کرسکے
- بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں نے لال قلعے پر دھاوا بول دیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- زکر برگ کو سیاست سے ’روکنے‘ کیلئے امریکی عدالت میں درخواست دائر
- تمام انسانوں کا کرہ ارض ایک ہے اور مستقبل بھی مشترک ہے، چینی صدر
- کوئی دھونس یا بلیک میلنگ احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، چیئرمین نیب
- نیب ملک میں سیاست کو ناکام اور بدنام کرنے کا طریقہ ہے، شاہد خاقان عباسی
- (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، فواد چوہدری
- حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر
- پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک
- لاہور کے اسپتال میں لڑکی کی لاش ملنے کا کیس، اسقاط حمل کا انکشاف
- جیل میں شہبازشریف کو چینی قونصل جنرل کا خط، پنجاب اسپیڈ کی تعریف
- بھارت میں ریپبلک ڈے پر ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں، وزیر خارجہ
- تحریک انصاف نے جمعیت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کردیا
- بھارت کا یوم جمہوریہ، دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں
- پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ
- شوبازوں نے پولیس کی وردی بدلی کی مگر اصلاحات کیلئے اقدامات نہ کئے، فردوس عاشق
بھارت کے اسپتال میں آکسیجن سپلائی منقطع ہونے سے 60 بچے ہلاک

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اسپتال کے دورے کے روز بھی 9 بچوں کی ہلاکت۔ فوٹو: انٹرنیٹ
گورکھ پور: بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 60 بچے ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر گورکھ پور کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے اور انفیکشن پھیلنے سے 5 روز میں 60 سے زائد بچے ہلاک ہوگئے جن میں نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔ اسپتال انتظامیہ اور ضلعی حکومت نے کہا ہے کہ بچے آکسیجن کی قلت سے نہیں بلکہ انفیکشن سے ہلاک ہوئے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کئی روز بعد اسپتال کا دورہ کرکے صورت حال کا معائنہ کیا ہے۔ افسوس ناک طور پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے والے روز بھی 9 بچے ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی اور یوگی مندر کے حامی، انصاف کی امید نہیں، بابری مسجد کمیٹی
اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نااہلی اور غفلت پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ذمہ دار افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: گائے کے تحفظ کی آڑ میں بھارت میں انتہا پسندوں کی غنڈا گردی عروج پر
یاد رہے کہ انتہا پسند ہندو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رواں سال ہی عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ مودی کی انتہا پسند حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد سے اپنے ملک کی ترقی کی بجائے بھارتی مسلمانوں کو دیوار سے لگانے پر ساری توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔