- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔
کشمیری عوام نے قابض بھارتی فوج کے تمام تر مظالم اور پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جشن آزادی منایا۔ وادی کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے سبز ہلالی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد، بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ کئی مقامات پر آزادی کے متوالوں نے جان پر کھیل کر پاکستانی پرچم بلند کیے اور سلامی دی۔ اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت کا یوم آزادی، مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے موران چوک میں بچوں نے بھارت کے سینے پر مونگ دلتے ہوئے 14 اگست کی پریڈ کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی پولیس نے ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے متعدد افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
وادی جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں شرکا کو مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضہ اور پاکستان سے الحاق کی دیرینہ خواہش کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا گیا، جب کہ کل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ کشمیریوں نے سوشل میڈیا پر بھی پاکستان کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمارے جسموں پر تو قبضہ کیا ہوا ہے لیکن ہمارے دل پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔
Happy birthday to #Pakistan
With love from #KashmirWe may be occupied illegaly but our hearts still beat for Pakistan..#pakistanzindabad pic.twitter.com/LnIS7YvggB
— Madiha Shakil Khan (@madihasudhozai) August 14, 2017
This is not Pakistan. This is Indian Occupied Kashmir where children are expressing their love for Pakistan by waving Green Flags pic.twitter.com/kabI3e2tMb
— Jamid ul islam (@jamid_ul) August 5, 2017
یہ بھی پڑھیے: بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال اور یوم سیاہ
خواتین کی تنظیم دختران ملت نے بھی یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا کہ کئی مقامات پر منعقدہ تقاریب میں پاکستان کی حفاظت و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔
Look how we are celebrating Pakistan's independence day in Indian Occupied Kashmir@Farra_Rehman @defencepk @DGISI_PK @RadioPakistan @ISPR pic.twitter.com/87s9AzTCkK
— Oblivion (@WarAhtisham) August 14, 2017
ادھر ضلع بڈگام کے علاقے شادورا میں حزب المجاہدین کے شہید کمانڈر محمد یسین ایٹو عرف کمانڈر غزنوی کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نمازیوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ چار بار نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔ بچے، بڑے، خواتین ہر شخص حریت پسند کمانڈر کے آخری دیدار کے لیے امڈ آیا۔ کمانڈر غزنوی کی سبز ہلالی پرچم میں تدفین کی گئی۔
کمانڈر غزنوی گزشتہ روز شوپیاں میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے۔ پولیس نے کمانڈر غزنوی کے جنازے میں شرکت کے لیے جانے والے کشمیری رہنما محمد یسین ملک کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پچھلے سال 14 اگست کو کمانڈر غزنوی دیگر عسکریت پسند کمانڈرز کے ہمراہ سبز کپڑے پہن کر کلگام کے علاقے میں نکالی گئی ایک بڑی ریلی میں شریک ہوئے تھے اور عوام سے خطاب کیا تھا۔ حزب المجاہدین نے کمانڈر غزنوی کی شہادت کے بعد محمد بن قاسم نامی مجاہد کو وادی میں اپنا نیا کمانڈر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب ضلع بڈگام کے علاقے ماگام میں بھارتی فورس ’’سی آر پی ایف‘‘ پر دستی بم حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر مسلم اکثریتی ریاست ہے۔ 1947ء میں ہندوستان کی تقسیم کے وقت کشمیری عوام پاکستان سے الحاق کے حامی تھے لیکن بھارت نے اس پر غاصبانہ قبضہ کرلیا جسے کشمیری عوام نے آج تک تسلیم نہیں کیا۔ گزشتہ 70 سال سے جاری جدوجہد آزادی میں ہزاروں کشمیری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم آزادی پر لہرایا گیا ترنگا عوام کے قدموں تلے گر پڑا
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 94 ہزار 767 افراد شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔