نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں، آصف زرداری

ویب ڈیسک  بدھ 16 اگست 2017

 لاہور: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکهنا چاہتا ہوں جب کہ نواز شریف کی ترجیحات مشکلات میں اور جب کہ اقتدار میں الگ ہوتی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینئیر قیادت سے مشاورت کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکهنا چاہتا ہوں، ہم گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے، جب نواز شریف سے کوئی رابطہ ہی نہیں رکهنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ترجیحات مصیبت میں الگ اور اقتدار میں الگ ہوتی ہیں، نواز شریف کو اقتدار میں آرٹیکل 62، 63،  گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ کیوں یاد نہیں تها۔

آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے، چنیوٹ کا کامیاب جلسہ سب کی آنکهیں کهولنے کے لیے کافی ہے، بلاول میدان میں اتر چکا اور بلاول پنجاب میں پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اصافہ کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔