سلمان خان پڑوسیوں سے پریشان

ویب ڈیسک  پير 21 اگست 2017
سلمان خان بگ باس کی میزبانی گزشتہ 8 سیزن سے کرتے آرہے ہیں،فوٹوفائل

سلمان خان بگ باس کی میزبانی گزشتہ 8 سیزن سے کرتے آرہے ہیں،فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو بگ باس سیزن 11 کا نیا پرومو جاری کردیا ہے جس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پڑوسیوں اور پڑوسیوں کو سلمان خان سے پریشان دکھایا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے دبنگ شو باگ باس کا انتظار بھارت سمیت پاکستانی شائقین کو بھی شدت سے رہتا ہے اور اب شائقین کا یہ انتظار ختم ہوگیا بگ باس سیزن 11 کا پرومو جاری کردیا گیا ہےجس میں سلمان ہمیشہ کی طرح انرجی سے بھرپور شرارتیں کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی لیون ایک بار پھر ’’بگ باس‘‘ کے لئے بے تاب

بگ باس کے ہر سیزن میں شائقین کی دلچسپی کیلئے ہربار کچھ نہ کچھ نیا موضوع رکھا جاتا ہے ، مثلاً گزشتہ سیزن میں ایروپلین، جنت جہنم وغیرہ دکھایا گیا تھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی اوراب بگ باس کا نیا موضوع پڑوسی اور پڑوسیوں سے ہونے والی پریشانیاں ہیں ، موضوع کی مناسبت سےسلمان خان پرومو میں اپنے پڑوسیوں کو پریشان کرتے اور خود ان سے پریشان ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سلمان خان پریشان انداز میں کہہ رہے ہیں کہ میں نے اپنے پڑوسی سے کیا مانگا؟پیار مانگا صرف پیار ، سلمان کی جانب سے ادا کی گئی اس لائن سے صاف ظاہر ہے کہ اس بار بگ باس میں ان لوگوں کی مشکلات دکھائی جائیں گی جو اپنے پڑوسیوں سے تنگ ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان ایک بار پھر ’’بگ باس ریئلٹی شو‘‘ کی میزبانی کریں گے

واضح رہے کہ سلمان خان بگ باس کی میزبانی گزشتہ 8 سیزن سے کرتے آرہے ہیں،جب کہ 11 ویں سیزن میں بھارتی یوٹیوب اسٹار ڈھنچک پوجا، مشہور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی ثنا سعید اور ٹی وی اداکارہ نیاشرما وغیرہ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔