- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی دعوت ٹھکرا دی
ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں اپنے نئے بزنس ’’انٹرئیر ڈیزائننگ‘‘ کے اسٹور کا افتتاح کیا ہے جس میں بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور کے سوا فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام ستاروں نے شرکت کی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اداکار کے ساتھ بہترین بزنس مین بھی ہیں، فلموں میں اداکاری کے علاوہ شاہ رخ خان کامیاب پروڈکشن ہاؤس اور آئی پی ایل ٹیم کے سربراہ ہیں، لہٰذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک ملٹی ٹاسکنگ اسٹار کی بیوی میں یہ تمام خوبیاں موجود نہ ہوں، شاہ رخ خان کی اہلیہ بھی اپنے شوہر سے کم نہیں ، گوری خان پروڈیوسر، انٹرئیر ڈیزائنر، کامیاب بزنس وومن ہونے کے ساتھ بہترین ماں بھی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ کا شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے سےانکار
حال ہی میں گوری خان نے اپنے بزنس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ممبئی میں سیٹ ڈیزائننگ اسٹور کیا افتتاح کیا ہے جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد نے شرکت کی لیکن بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کہیں نظر نہیں آئیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کے ساتھ 6 سال قبل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی ہے جسے کرینہ آج تک بھلا نہیں سکی ہیں۔
دراصل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر کرینہ کپور اور شاہ رخ خان کے درمیان کسی معاملے پر بحث ہوگئی تھی جس نے بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کرینہ اسی جھگڑے کے بعد سے شاہ رخ خان کے ساتھ کسی پروجیکٹ میں نظر نہیں آئیں اور نہ ہی انہوں نے گوری خان کےاسٹور کی تقریب میں شرکت کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ کپور نے اپنےنام کے ساتھ خان لگانے سے انکارکردیا
شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور کوئی بھی ان کی جانب سے دی جانے والی پارٹیز کو نظر انداز نہیں کرتا، لہٰذا کرینہ کی عدم شرکت کے باعث کہا جارہا ہے کہ انہوں نے تقریب میں شریک نہ ہوکر شاہ رخ خان کی بے عزتی کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔