کپل شرما نفسیاتی بیماری کا شکار ہوگئے

ویب ڈیسک  پير 28 اگست 2017
کپل کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث اجے دیوگن غصے میں چلے گئے؛فوٹوفائل

کپل کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث اجے دیوگن غصے میں چلے گئے؛فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی ٹی وی اسٹار کپل شرما کی نفسیاتی بیماری شدید ہونے کی وجہ سے ان کے شو کی شوٹنگ نہ ہوسکی اورشو میں بلائے گئے بالی ووڈ سپراسٹار انتظارہی کرتے رہ گئے۔

بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں، کپل ان دنوں اپنے شو کی مقبولیت کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی گرتی صحت کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، کپل کی خراب طبیعت کی وجہ سے پہلے بھی کئی بار شو کی شوٹنگ کینسل کی جا چکی ہے، تاہم ایک بار پھر یہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل شرمامتعدد بیماریوں کا شکار

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ کےایکشن ہیرو اجے دیوگن، عمران ہاشمی، الیانا ڈی کروز اور ایشاگپتا اپنی فلم ’’بادشاہو‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں کپل شرما شو کے سیٹ پر پہنچے لیکن کافی دیرانتظار کے بعد بھی کپل وہاں نہیں پہنچے پہلے تو فلم کی ٹیم نے کپل کا انتظارکیا لیکن جب کپل کافی دیر تک سیٹ پر نہیں پہنچے تو اجے دیوگن غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور وہاں سے چلے گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:کپل شرما لاپتہ ہوگئے

کپل کی ٹیم ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی تھی لیکن ان کا فون بند جارہا تھا ، بعد ازاں ٹیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کپل کو اچانک پینک اٹیک آیا تھا جس کے باعث وہ سیٹ پر نہیں پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ پینک اٹیک دراصل ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض پر اچانک گھبراہٹ کا حملہ ہوتا ہے اور مریض کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے اور کپکپاہٹ طاری ہوجاتی ہے، کپل بھی آج کل اسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں جس کے باعث آئے روز ان کی طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کپل نے شو کی شوٹنگ ملتوی کی ہو اس سے قبل شاہ رخ اورانوشکا بھی اپنی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کیلئے شوپرپہنچے تھے جہاں کپل کی طبیعت خراب ہونے کے باعث شوٹنگ منسوخ کرنی پڑی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔