- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
کپل شرما لاپتہ ہوگئے
ممبئی: بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اچانک کہیں لاپتہ ہوگئے جس کے باعث ’’دی کپل شرما شو‘‘ کی شوٹنگ ایک بار پھر منسوخ کردی گئی۔
معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما ان دنوں کئی مسائل کا شکار ہیں جن میں سب سے اہم شو کی مقبولیت میں کمی اور خراب صحت ہے جس کے باعث باربار انہیں شوٹنگ کینسل کرنی پڑتی ہے جس کا اثر شوکی ریٹنگ پرپڑتا ہے جب کہ شوٹنگ کیلئے آنے والے بالی ووڈ اداکار بھی باربارشوٹنگ کینسل ہونے کی وجہ سے بیزار نظرآتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ اور انوشکا ’’کپل شرما شو‘‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر چلے گئے
حال ہی میں ناموربالی ووڈ اداکارارجن رامپال اورایشوریا راجیش اپنی نئی فلم ’’ڈیڈی‘‘ کی تشہیر کیلئے’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر پہنچے جہاں کافی دیرانتظار کے بعد بھی کپل نہیں آئےتوان کی تلاش شروع کردی گئی، شو کی ٹیم اور چینل انتظامیہ نے کپل سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوپایا کپل کو ہر جگہ ڈھونڈنے کے بعد بالآخرشوانتظامیہ نے شوٹنگ کینسل کرنے کا اعلان کیا جس کے باعث ارجن اورایشوریا کو بنا شوٹنگ کیے ہی واپس جانا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب شوکی ٹیم کپل کو ہر جگہ تلاش کرکے تھک گئی تو کپل نے اپنی ٹیم کے ایک شخص کوفون پر اپنے نہ آنے کی اطلاع دی اورفوراً فون بند کردیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس وقت کہاں ہیں اور کب تک واپس آئیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دی کپل شرما شو بند کرنے کا فیصلہ؟
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپل کی شوٹنگ کے دوران باربارغیر موجودگی ان کے کیرئیر کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، اگر کپل اسی طرح شوٹنگ کینسل کرتے رہے تو کوئی بھی اسٹار ان کے شو میں شرکت نہیں کرے گا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کپل نے شو کی شوٹنگ کینسل کی ہو اس سے قبل شاہ رخ اورانوشکا بھی اپنی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کیلئے شوپرپہنچے تھے جہاں کپل کی طبیعت خراب ہونے کے باعث شوٹنگ کینسل کرنی پڑی تھی۔
واضح رہے کہ کپل ان دنوں اپنی نئی فلم ’’فرنگی‘‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں فلم 10 نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔