ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ کیلیے سخت مقابلہ آرتھر نے سینئرزکوخبردار کردیا

چیمپئنزٹرافی کا فائنل کھیلنے والا ہر کھلاڑی آئندہ ورلڈ کپ تک ٹیم میں موجود دکھائی دے رہا ہے، مکی آرتھر


Sports Reporter August 30, 2017
چیمپئنزٹرافی کا فائنل کھیلنے والا ہر کھلاڑی آئندہ ورلڈ کپ تک ٹیم میں موجود دکھائی دے رہا ہے، مکی آرتھر ۔ فوٹو : فائل

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سینئرز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کیلیے سخت مقابلہ ہوگا۔

ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کے پاس چند انتہائی باصلاحیت نوجوان کرکٹرز موجود ہیں جنھیں ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ سینئرز کھلاڑیوں کے مستقبل کے بارے میں سوال پر انھوں نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی کا فائنل کھیلنے والا ہر کھلاڑی آئندہ ورلڈ کپ تک ٹیم میں موجود دکھائی دے رہا ہے البتہ جگہ برقرار رکھنے کیلیے مقابلہ سخت اور کارکردگی کو بنیادی حیثیت حاصل ہوگی۔

مکی آرتھر نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اظہر علی اور اسد شفیق کو ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ نوجوان کرکٹرز کو بھی اپنے ساتھ تیار کرنا ہوگا۔ کوچ نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونے کی وجہ سے انھیں منصوبہ بندی میں بہت آسانی رہے گی، سرفراز احمد جارحانہ حکمت عملی کے حامل کپتان ہیں۔