سلومیاں کی نوجوان مداحوں کو نصیحت

چاہے فلم ہو یا حقیقی زندگی سلمان خان اپنے کام سے مداحوں کو مثبت پیغام دیتے رہتے ہیں


ویب ڈیسک August 31, 2017
شراب اور سگریٹ پینا نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ بری عادت بھی ہے، سلمان کی مداحوں کو نصیحت۔ فوٹو؛ فائل

سلمان خان نے اپنے گھر کے باہر نوجوان مداحوں کے گروپ کو شراب اور سگریٹ نوشی پر نہ صرف تنبیہہ کی بلکہ لیکچر بھی دے ڈالا۔

سلمان خان اپنے مداحوں کا ہمیشہ سے ہی خیال رکھتے ہیں، چاہے فلم ہو یا حقیقی زندگی سلمان اپنے کام سے مداحوں کو مثبت پیغام دیتے رہتے ہیں ایسا ہی کچھ سلو میاں کے گھر کے باہر ہوا جہاں انہوں نوجوان مداحوں کے ایک گروپ کو شراب اور سگریٹ نوشی کرنے پر نہ صرف تنبیہہ کی بلکہ لیکچر بھی دے ڈالا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہ رخ کا سگریٹ اور شراب نوشی چھوڑنے کا فیصلہ

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان صبح جب گھر سے چہل قدمی کے لیے نکلے تو نوجوانوں کا ایک گروپ سلمان کے پاس پہنچ گیا اور سیلفی لینے کا کہنا لیکن سلو میاں کے گارڈز نے انہیں دورہٹا دیا اور سلمان چہل قدمی کے لیے چلے گئے لیکن جب واپس پہنچے تو دیکھا کہ نوجوان بیٹھے سگریٹ اور شراب نوشی کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شراب نوشی کی ترغیب دینے پر شاہ رخ سمیت 4 اداکاروں کو نوٹس

سلمان نے جب لڑکوں کو دیکھا تو سیدھا ان کے پاس جا پہنچے اور نہ صرف تنبیہہ کی بلکہ شراب پینے پر لمبا چوڑا لیکچر بھی دے ڈالا، سلمان خان نے کہا کہ شراب اور سگریٹ پینا صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور بری عادت بھی ہے۔ سلمان خان کے لیکچر کے بعد لڑکوں نے سگریٹ اور شراب کی بوتلیں پھینک دیں۔

مقبول خبریں