اوکاڑہ سے کراچی جانے والی مسافر بس کو حادثہ 1 شخص جاں بحق

بس میں سوار ایک شخص جاں بحق اور 35 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک September 01, 2017
حادثے کا شکار بس اوکاڑہ سے کراچی جارہی تھی۔ فوٹو: فائل

چوک بہادر پور کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے بس میں سوار ایک شخص جاں بحق اور 53 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 38 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال صادق آباد اور 10 کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار بس اوکاڑہ سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث چوک بہادر پور کے مقام پر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا تاہم جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

مقبول خبریں