مظفر گڑھ میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

پیدا ہونے والے بچوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں


ویب ڈیسک September 03, 2017
گھر میں 5 بچوں کی آمد پر والدین اور دیگر اہلخانہ خوشی سے سرشار۔ فوٹو: ایکسپریس

PESHAWAR: مظفر گڑھ میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی ولادت ہوئی ہے جو سب کے سب صحت مند ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ میں ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں اللہ کی رحمت اور نعمت دونوں شامل ہیں۔ پیدا ہونے والے بچوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جو سب کے سب صحت مند ہیں۔

گھر میں 5 بچوں کی ولادت پر بچوں کے والدین اور خاندان والے بہت خوش ہیں اور ان بچوں کو دیکھنے کے لئے دور دور سے رشتہ دار آ رہے ہیں۔

 

مقبول خبریں