برطانوی شہزادہ ہیری کا ہالی ووڈ اداکارہ سے شادی کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 11 ستمبر 2017
پرنس ہیری اور میگن رواں ماہ کے آخر میں منگنی کریں گے،رپورٹس؛فوٹوفائل

پرنس ہیری اور میگن رواں ماہ کے آخر میں منگنی کریں گے،رپورٹس؛فوٹوفائل

لندن: آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈیا ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری امریکی اداکارہ میگن مارکل سےمنگنی کا اعلان کرنے والے ہیں اور بہت جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

برطانوی شہزادے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کے بعد پورے برطانیہ سمیت دنیا بھر کی نظریں اس بات پر لگی تھیں کہ آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری کب شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں اور اب لوگوں کا انتظار ختم ہوا پرنس ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل نے منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بہت جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگن مارکل ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور کافی عرصے سے دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا، منگنی کا اعلان کرنے کے بعد دونوں 23 ستمبرکو باضابطہ طور پر پہلی بار عوام کے سامنے آئیں گے ، رپورٹس کے مطابق 23 ستمبر کے بعد میگن لندن میں اپنا قیام بڑھادیں گی اور زیادہ تر وقت بکنگھم پیلس میں اپنے سسرالیوں کے ساتھ گزاریں گی۔

واضح رہے کہ پرنس ہیری اوراداکارہ میگن اگست میں منگنی کرنے والے تھے لیکن لیڈی ڈیانا کی برسی کے باعث منگنی کا پروگرام موخرکردیا گیا لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ کے آخر میں منگنی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔