ششانک منوہر کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خیرمقدم

امید ہے کہ عظیم قوم کی سرزمین پر یہ ہفتہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، چیئرمین آئی سی سی


Sports Reporter September 12, 2017
امید ہے کہ عظیم قوم کی سرزمین پر یہ ہفتہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، چیئرمین آئی سی سی۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔

ششناک منوہر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیائے کرکٹ کیلیے اچھا دن ہے کہ پاکستان ورلڈ الیون کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین کو اپنے ملک میں کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا موقع ملے گا۔

چیئرمین آئی سی سی نے کہا کہ ورلڈ الیون اور آئی سی سی آفیشلز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب وہاں معیاری کرکٹ ہوگی جس سے پُرجوش شائقین لطف اندوز ہونگے، امید ہے کہ عظیم قوم کی سرزمین پر یہ ہفتہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔