چمن ٹرین سے3افغان دہشتگرد گرفتار بم اور دھماکا خیز مواد برآمد

ژوب سے 3غیر ملکیوں سمیت 6افراد گرفتار، خضدار میں 2 کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملیں.


Numaindgan Express February 20, 2013
ژوب سے 3غیر ملکیوں سمیت 6افراد گرفتار، خضدار میں 2 کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملیں. فوٹو : فائل

ISLAMABAD: چمن سے کوئٹہ جانے والے مسافر ٹرین سے تین دہشت گرد گرفتارکر کے ان کے قبضے سے عددبارودی سرنگیں ، 25 ڈیٹونیٹرز فیوز ، بیٹریاں اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او ریلوئے پولیس سیف اللہ نے صحافیوںکو بتایا کہ تینوں دہشت گردوں عبدالرحمن ،جمیل اور عبدالصمد کا تعلق افغان صوبہ قلات سے ہے ، مزید تحقیقات جاری ہے ۔ادھر ژوب سے سکیورٹی فورسز نے تین غیر ملکیوں سمیت چھ افراد گرفتارکرلیے۔

9

ذرائع کے مطابق ان میں تین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جو ڈیرہ اسمعیل خان سے براستہ ژوب کوئٹہ جانا چاہتے تھے، خضدار میں 2افراد کی گولیوں سے چھلنی نعش ملیں جن کی شناخت عبدالحق اورنعمت اﷲ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں 19اکتوبر2012ء کو اغواکیاگیا تھا، تربت میں ایک مارکیٹ کے قریب بم دھماکے سے ایک شخص ایاز زخمی ہوگیا۔