کوہاٹ میں گھریلو تنازع پر باپ اور دو بیٹے قتل

جاں بحق افراد میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں جب کہ ایک بیٹا زخمی بھی ہوا،پولیس


ویب ڈیسک September 14, 2017
جاں بحق افراد میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں جب کہ ایک بیٹا زخمی بھی ہوا،پولیس . فوٹو: فائل

کوہاٹ کے نواحی علاقے ڈھوڈہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے باپ اور 2 بیٹے جاں بحق جب کہ ایک بیٹا زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے ڈھوڈہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا جس میں باپ اور 2 بیٹے جاں بحق جب کہ ایک بیٹا زخمی ہوا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔