اگلے 2 سال تک ورلڈ الیون کے دورئہ پاکستان کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا آئی سی سی

اگلے 2 سال تک ورلڈ الیون کے پاکستان ٹورزکا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن


Sports Reporter September 15, 2017
اگلے 2 سال تک ورلڈ الیون کے پاکستان ٹورزکا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن۔ فوٹو : فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے چیئرمین پی سی بی کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ اگلے 2 سال تک ورلڈ الیون کے پاکستان ٹورزکا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ البتہ یہ کوشش رہے گی کہ رکن ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں، انھوں نے یہ بات نجم سیٹھی کے اس بیان کے تناظر میں کہی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ورلڈ الیون اگلے 2 سال تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔


ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے معاملے پر اخراجات برداشت کرنے پر رضامندی ظاہر کررکھی ہے تاہم اگلے 2 برسوں میں ورلڈ الیون کے پاکستان کے دوروں کا فیصلہ نہیں ہوا۔