ترقیاتی منصوبوں کیلیے 15 فروری تک 1231 ارب روپے جاری

انفرااسٹرکچر 64.9 ارب، سوشل پراجیکٹس کیلیے 54.3 ارب روپے فراہم کیے گئے۔


Numainda Express February 21, 2013
انفرااسٹرکچر 64.9 ارب، سوشل پراجیکٹس کیلیے 54.3 ارب روپے فراہم کیے گئے۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے 7 ماہ (15فروری تک) کے دوران پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلیے 1کھرب 23ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے۔

منصوبہ بندی کمیشن سے گزشتہ روز جاری اعدادوشمار کے مطابق انفرااسٹرکچر سیکٹر کے 2346.4 ارب روپے مالیت کے 344 ترقیاتی منصوبوں کیلیے مختص 203.4 ارب روپے میں سے 64 ارب 90 کروڑ روپے جاری کیے گئے، سوشل سیکٹر کے 546.8 ارب روپے مالیت کے 671 ترقیاتی منصوبوں کیلیے بجٹ میں رکھے گئے۔



143.7 ارب روپے میں سے54.3 ارب روپے، 68 متفرق ترقیاتی منصوبوں کیلیے مختص 40.6 ارب روپے میں سے 1 ارب 20 کروڑ روپے اور ایرا کیلیے مختص کردہ 10 ارب روپے میں سے 2 ارب 80 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔