- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘ ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار
ممبئی: بالی ووڈ کے سنجو باباکی فلم ’’بھومی‘‘ ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کے متعدد سین نامناسب قرار دے دیئے ہیں۔
بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت ان دنوں اپنی فلم ’’بھومی‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں ، یہ فلم سنجے دت کے کیرئیر کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ جیل سے رہائی کے بعدسنجے دت اس فلم کے ذریعے طویل عرصے بعد دوبارہ فلموں میں جلوہ گر ہورہے ہیں تاہم بھارتی سنسر بورڈ نے سنجےدت کی خوشیوں پر پانی پھیرتے ہوئے فلم کے کچھ مناظر نامناسب قراردیتے ہوئے انہیں فلم سے ہٹادیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’بھومی‘‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’بھومی‘‘ کی کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سنجے دت باپ اور آدیتی راؤ حیدری ان کی بیٹی کاکردار نبھارہی ہیں تاہم فلم میں کچھ مکالمے اور سینز پر اعتراض کرتے ہوئے بھارتی سنسر بورڈ نے انہیں فلم سے خارج کرنے کا حکم دیاہے ، کل ملا کر سنسر بورڈ نے فلم میں 12 سینز کاٹے ہیں جس کے باعث سنجے دت اور فلم کے ہدایت کار امنگ کمار کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت کی نئی فلم کا پوسٹر بھی ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلا
اومنگ کمار کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ بھارتی سنسر بورڈ ان کے لیے پریشانیاں کھڑی کرے گا اور فلم کے متعدد سینز کاٹے گا فلم میں موجود سنی لیون کے آئٹم سانگ ٹرپی ٹرپی پر بھی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی ہے اب یہ گانا فلم میں مکمل نہیں دکھایا جائے گا، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا پہلے ہی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ سنجے دت اور آدیتی راؤ حیدری کی فلم ’’بھومی‘‘ رواں ماہ 22 ستمبر کو ریلیز کی جائےگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔