رینجرز نے محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے

ویب ڈیسک  جمعـء 22 ستمبر 2017
رینجرز کی بھاری نفری مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی، ترجمان رینجرز .  فوٹو: فائل

رینجرز کی بھاری نفری مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی، ترجمان رینجرز . فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرز نے محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

محرم الحرام کے موقع پر سندھ رینجرز کی جانب سے شہر بھر میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس حوالے سے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں کرائسزمینجمنٹ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے اعلامیے کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف اسنیپ چیکنگ اورگشت میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ جلوسوں کی نگرانی میں آنے والے راستوں کو سیل کیا جائے گا اور رینجرز کی بھاری نفری مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، شرانگیز تقاریر کرنے، مواد چھاپنے اور نشرکرنے پرمکمل پابندی ہوگی جب کہ ضابطے کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے گی۔ رینجرز حکام کے مطابق وفاق اور سندھ حکومت کے احکامات پر یہ حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مشکوک چیز یا فرد کی اطلاع  قریبی چیک پوسٹ کو دیں جب کہ عوام اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔