- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ماہرہ اوررنبیرکی تصاویر؛ رشی کپور خاموش نہ رہ سکے
ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکاررشی کپوراپنے بیٹے رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی متنازع تصاویرپر ہونےوالی تنقید پر خاموش نہ رہ سکے۔
دوروزقبل سوشل میڈیا پرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوررنبیر کپور کی سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر جاری ہوئی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں پھیل گئیں، ماہرہ خان کو رنبیر کپور کے ساتھ مختصر لباس پہن کر نیویارک کی سڑکوں پر گھومنا اور سگریٹ پینا لوگوں سے برداشت نہ ہوا اور انہوں نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا، دوروز سے جاری اس بحث سے تنگ آکر گزشتہ روز رنبیر نے اپنے اور ماہرہ کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہرہ کی بطور خاتون بہت عزت کرتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرکپورماہرہ پرتنقید برداشت نہ کرسکے
رنبیر کے بعد اب ان کے والد اوربالی ووڈ کے ناموراداکاررشی کپور بھی بیٹے کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے رنبیرکا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ماہرہ اوررنبیر کی تصاویر ٹوئٹر پردیکھیں کیونکہ میں انسٹاگرام اورفیس بک استعمال نہیں کرتا آپ سب جانتے ہیں میرا بیٹا نوجوان اورغیر شادی شدہ ہے لہٰذا وہ جس سے چاہے اس سے مل سکتا ہے اور جسے چاہے اپنا دوست بنا سکتا ہے، اگر لوگوں نے اس کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے۔
رشی کپورنے مزید کہا کہ تصاویر میں واضح نظر آرہا ہے کہ دونوں کسی عمارت یا ریسٹورنٹ کے باہر کھڑےہوکرسگریٹ نوشی کررہے ہیں کیونکہ شاید ریسٹورنٹ کے اندراسموکنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، امریکا میں اس بات کی سختی سے پابندی کی جاتی ہے کہ کوئی بھی شخص عوامی مقامات پرسگریٹ نہیں پی سکتا، میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ میں اس سے زیادہ ان تصاویر کے بارے میں اور کچھ نہیں جانتا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ اوررنبیرکی تصاویرنےایک بارپھرہنگامہ مچادیا
دونوں کے درمیان تعلقات کی خبروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے رشی کپورکا کہنا تھا کہ اگررنبیراورماہرہ کے درمیان تعلقات دوستی سے بڑھ کرہیں اوریہ تصاویرنیویار ک کی ہیں تو اس کے بارے میں ممبئی کے لوگ کیسے جانتے ہیں، میرا بیٹا جولائی میں سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں نیویارک میں موجود تھا، ہوسکتا ہے ماہرہ بھی ان دنوں وہاں ہوں اور دونوں نے ملاقات کی ہو ہم میں سے کوئی بھی اس بارے میں اس سے زیادہ نہیں جانتا تو کیوں بات کو اتنا آگے بڑھایا جارہا ہے، میرے بیٹے رنبیراورماہرہ خان کے متعلق گرش کرنے والی خبریں محض افواہیں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی اداکار ماہرہ خان کی حمایت میں بول پڑے
واضح رہے کہ رنبیراورماہرہ کی سوشل میڈیا وائرل ہونے والی تصاویر اُس وقت کی ہیں جب رنبیر راج کمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ میں نیویارک میں موجود تھے اس لیےان کا حلیہ بھی تصاویر میں سنجے دت کی طرح نظر آرہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔