پاک سری لنکا سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

آئن گولڈ اورنیگل لیلونگ فیلڈامپائرز، کیٹل برو ٹی وی امپائر، احسن رضا ریزور امپائر اور اینڈریو پائی کرافٹ ریفری مقرر


Sports Reporter September 27, 2017
پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،فوٹو:فائل

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلیے آئن گولڈ اور نیگل لیلونگ کو فیلڈ امپائرز، کیٹل برو کو ٹی وی امپائر، احسن رضا ریزور امپائر اور اینڈریو پائی کرافٹ کو ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

6 سے 10 اکتوبر تک دبئی میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کیلیے کیٹل برو اور آئن گولڈ کوفیلڈ امپائرز، نیگل لیلونگ کو ٹی وی امپائر، شوزب رضا کو ریزور امپائر جبکہ اینڈریو پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ 13 اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے سیریز کے مقابلے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، دبئی میں ہونے والے پہلے میچ میں آئن گولڈ اور احسن رضا فیلڈ امپائرز، کیٹل برو ٹی وی امپائر، شوزب رضا ریزور امپائر اور اینڈریو پائی کرافٹ ریفری ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ٹیسٹ سیریز میں ٹیم 10 ہزار پلس رنز بنانے والی جوڑی سے محروم

16 اکتوبر کو ابوظبی میں ہونے والے دوسرے میچ میں کیٹل برو، شوزب رضا فیلڈ امپائرز،آئن گولڈ ٹی وی امپائر، احسن رضاریزور امپائر اور اینڈریو پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔ 18 اکتوبر کو ابوظبی میں ہی شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ میں آئن گولڈ اور احسن رضا کو فیلڈ امپائرز، کیٹل برو کو ٹی وی امپائر، شوزب رضا کو ریزور امپائر اور اینڈریو پائی کرافٹ کو ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

20 اکتوبر کو شارجہ میں ہونے والے میچ میں کیٹل برو اور شوزب رضا فیلڈ امپائرز، آئن گولڈ ٹی وی امپائر، احسن رضا ریزور امپائر اور اینڈریو پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

23 اکتوبر کو شارجہ میں شیڈول پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں آئن گولڈ اور احسن رضا فیلڈ امپائرز، کیٹل برو ٹی وی امپائر، شوزب رضا ریزور امپائر اور اینڈریو پائی کرافٹ ریفری ہوں گے۔

مقبول خبریں