پریانکا چوپڑا کا ایک اوراعزاز

پریانکا چوپڑا کے علاوہ کوئی اور بھارتی اداکارہ لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی


ویب ڈیسک September 27, 2017
پریانکا چوپڑا 10 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں آٹھویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں ؛فوٹوفائل

ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھرسب پر بازی لے گئیں اورٹی وی کی دنیا کی سب سے زیادہ آمدنی والی اداکاراؤں میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں اور ان کی قسمت بھی ان کے ساتھ ہے جب ہی تو ایک کے بعد ایک کامیابی ان کے قدم چوم رہی ہے، بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنی پہچان بنانے کے بعد اب پریانکا چوپڑا ایک اوراعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہالی ووڈ نے بالی ووڈ کو ہرادیا

امریکی میگزین فوربز نے سال 2017 کی چھوٹی اسکرین پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق پریانکا چوپڑا 10 ملین ڈالرز(65 کروڑ بھارتی روپوں ) کے ساتھ فہرست میں آٹھویں نمبر پرجگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں، جب کہ امریکی ڈراما سیریل ''ماڈرن فیملی''کی اداکارہ صوفیا ورگارا 41.5 ملین ڈالرز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔



ہالی ووڈ اداکارہ کیلی کوکو26 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرےنمبر پر موجود ہیں۔



منڈے کیلنگ اورایلن پومپیونے 13 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔





ماریسکا ہارگیٹے 12.5 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔



جولی بون 12 ملین کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔



کیری واشنگٹن 11 ملین کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔



پریانکا چوپڑا10 ملین ڈالرز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔



رابن رائٹ 9 ملین ڈالرز کے ساتھ نواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔



اور پولی پریٹی 8.5 ملین ڈالرز کے ساتھ دسویں نمبرپر براجمان ہیں۔



واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا گزشتہ برس بھی 11 ملین ڈالرز آمدنی کے ساتھ اس لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں، تاہم ان کے علاوہ بھارت کی کوئی اوراداکارہ لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

مقبول خبریں