کراچی میں خواتین کو چاقو سے زخمی کرنے والے ملزم نے دہشت پھیلادی

ویب ڈیسک  جمعرات 28 ستمبر 2017
 شارع فیصل اورگلستانِ جوہر پولیس مقدمات درج کرکے متاثرہ خواتین کے بیان ریکارڈ کرے گی: فوٹو: فائل

 شارع فیصل اورگلستانِ جوہر پولیس مقدمات درج کرکے متاثرہ خواتین کے بیان ریکارڈ کرے گی: فوٹو: فائل

 کراچی: گلستانِ جوہرمیں خواتین کو چاقوکے وارکرکے زخمی کرنے والا ملزم کئی دن گزرنے کے باوجود پولیس کے شکنجے میں نہ آسکا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہرمیں موٹرسائیکل پرسواردوافراد اچانک نمودارہوتے ہیں اور خواتین کو چاقو کے وار کرکے زخمی کرکے فرار ہوجاتے ہیں، کئی روز گزرنے کے باوجود بھی علاقے کی پولیس ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

ایس پی گلشنِ اقبال غلام مرتضیٰ بھٹو نے ایکسپریس نیوزکو بتایا کہ متاثرہ خاندان پولیس سے تعاون کررہے ہیں، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا تھا، جسے تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 25 اور26 ستمبرکو ہونے والے چار واقعات میں ایک ہی ملزم ملوث ہونے کا امکان ہے، شارع فیصل اورگلستانِ جوہر پولیس مقدمات درج کرکے متاثرہ خواتین کے بیان ریکارڈ کرے گی اورمیڈیکل رپورٹ بھی حاصل کی جائے گی۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان، پولیس حکام سے ملزم کو جلدکیفرِکردارتک پہنچانے کی اپیل کررہے ہیں، ایک زخمی لڑکی کی والدہ  نےاپیل کی ہے کہ ہم غریب ہیں اورسرکاری خرچ پربیٹی کا علاج کرایا جائے۔ چاقو کے وارسے زخمی 13 سالہ لڑکی نے بتایا کہ اتنا اچانک حملہ ہوا کہ اسے کچھ سمجھ ہی نہ آیا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔