کراچی میں خواتین کے بعد مردوں پر بھی چاقو سے حملہ

پولیس نے تیموریہ کے علاقے سے  مشکوک شخص حراست میں لے لیا۔


ویب ڈیسک October 08, 2017
تیموریہ کے علاقے سے چاقو بردار شخص گرفتار۔ فوٹو:فائل

شہر میں خواتین کے بعد مردوں پر بھی چاقو سے حملوں کا آغاز ہوگیا جب کہ حملہ آور نے گلستان جوہر میں ایک نوجوان پر چاقو سے وار کیا۔

ایکسریس نیوز کے مطابق کراچی میں تیز دھار آلے کے وار سے حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گلستان جوہر راڈو بیکری کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے نعمان نامی نوجوان زخمی ہوگیا جب کہ پولیس نے تیموریہ کے علاقے سے مشکوک شخص کو زیر حراست لے لیا، ملزم سے تلاشی کے دوران چاقو بھی برآمد ہوا۔

ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص اے ٹی ایم کے باہر موجود تھا،اے ٹی ایم میں رقم نکالنے والی فیملی کو واچ کررہا تھا، زیر حراست شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں تیز دھار آلے سے ایک اور خاتون زخمی

واضح رہے کہ خواتین پر تیز دھار آلے سے اب تک حملوں کے 13 واقعات ہو چکے ہیں جب کہ کومت کی جانب سے حملہ آور کی گرفتاری میں معاونت کرنے پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود حملہ آور تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے۔

مقبول خبریں