سی پیک پورے خطے بلکہ دنیا کے لئے معاشی خوشحالی کا منصوبہ ہے ناصر جنجوعہ

مسئلہ کشمیر کے حل سے پاک بھارت جنگ کا جواز ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا، ناصر جنجوعہ


ویب ڈیسک October 09, 2017
مسئلہ کشمیر کے حل سے پاک بھارت جنگ کا جواز ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا، ناصر جنجوعہ۔ فوٹو: فائل

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی زبان بولتے ہوئے سی پیک کی مخالفت میں دراصل امریکا نے ایک بار پھر نہ صرف مسئلہ کشمیر کو تسلیم کیا بلکہ اسے دنیا میں مزید اجاگر کیا ہے۔

ایکسریس نیوز کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے سی پیک سے متعلق امریکی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک پورے خطے اور دنیا کے لئے معاشی خوشحالی کا منصوبہ ہے جبکہ پاکستان اور چین 1960 کی دہائی سے قراقرم ہائی وے کے ذریعے سے پہلے ہی زمینی رابطے میں ہیں، اب امریکا کی جانب سے مخالفت کیوں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف داری کرتے ہوئے سی پیک کی مخالفت میں دراصل امریکا نے ایک بار پھر نہ صر ف مسئلہ کشمیر کو تسلیم کیا بلکہ اسے مزید اجاگر کیا ہے۔

یہ پڑھیں:دہشتگردی کےخلاف جنگ نے ہمیں بہت زخم دیئے، ناصر جنجوعہ

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ امریکا کو بھارت کا فریق بننے کے بجائے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل کروانا چاہئے۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے سے انسانی حقوق کی پامالی ختم ہو گی اور مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں پائیدار امن کے ساتھ پاک بھارت جنگ کا جواز ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔

مقبول خبریں