لاہورڈاکٹر طاہرالقادری طبی معائنے کیلئے کینیڈا روانہ

معمول کے طبی معائنے کیلئے کینیڈا جارہا ہوں ، وطن واپسی 11 مارچ کو ہوگی،طاہرالقادری


ویب ڈیسک February 27, 2013
معمول کے طبی معائنے کیلئے کینیڈا جارہا ہوں ، وطن واپسی 11 مارچ کو ہوگی،طاہرالقادری فوٹو: فائل

KARACHI: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری طبی معائنے کیلئے کینیڈا روانہ ہوگئے۔

کینیڈا روانگی سے قبل لاہورائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا وہ معمول کے طبی معائنے کیلئے کینیڈا جارہے ہیں ، ان کی وطن واپسی 11 مارچ کو ہوگی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی جماعت سے ایم کیو ایم بھی انتخابی اتحاد کی خواہش مند ہے لیکن آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ تیرہ مارچ کو فیڈرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا تاہم قوم کی طرح انہیں بھی الیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے۔

مقبول خبریں