بازیاب غیرملکیوں کے والدین پاک فوج کے شکر گزار

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اکتوبر 2017
پاکستانی سپاہیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یرغمالیوں کو زندہ بچایا، پیٹرک بوائل۔ فوٹو: اسکرین گریب

پاکستانی سپاہیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یرغمالیوں کو زندہ بچایا، پیٹرک بوائل۔ فوٹو: اسکرین گریب

اوٹاوا: پاک افغان سرحد پر انٹیلی جنس آپریشن میں بازیاب کرائے گئے مغوی کینیڈین امریکی خاندان کے والدین نے پاکستانی فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کینیڈا شہری جوشوا بوائل کے والدین نے ویڈیو بیان جاری کرکے پاکستانی فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ پیٹرک اور لنڈا بوائل نے کہا کہ ان کے بیٹے جوشوا بوائل، ان کی امریکی اہلیہ کائیٹلن کولمین اور ان کے 3 بچوں کو بازیاب کرانے پر پاکستانی، امریکی، افغان اور کینیڈا کی حکومتوں کے مشکور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے 5 غیرملکی مغویوں کو بازیاب کرالیا، آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ ہم بہادر پاکستانی سپاہیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تمام پانچوں یرغمالیوں کو زندہ بچایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے کارروائی کرکے 5 غیرملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرایا تھا جن میں ایک کینیڈین جوشوا بوائل اس کی بیوی امریکی شہری کائیٹلن کولمین اور ان کے 3 بچے شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔