شام میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 اکتوبر 2017
داعش کی جانب سے پہلا  حملہ دیر الزور اور الحسکہ شہروں کے درمیان سرحدی علاقے ابوفاس کے مقام پر کیا گیا:فوٹو:فائل

داعش کی جانب سے پہلا حملہ دیر الزور اور الحسکہ شہروں کے درمیان سرحدی علاقے ابوفاس کے مقام پر کیا گیا:فوٹو:فائل

دمشق: شام میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

شمال مشرقی شام میں نقل مکانی کرنے والے شامیوں پر داعش  کے بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں  50 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر کے طبی ذرائع کے مطابق داعش نے بارود سے بھری 3 گاڑیوں کو نقل مکانی کرنے والے شہریوں کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا۔

انسانی حقوق تنظیم کے مطابق داعش کی جانب سے ایک  حملہ دیر الزور اور الحسکہ شہروں کے درمیان سرحدی علاقے ابوفاس کے مقام پر کیا گیا جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے جو دیرالزور میں جاری لڑائی سے جان  بچا کر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہلاک افراد میں پناہ گزین اور نقل مکانی کرنے والے شامی شامل ہیں جب کہ کرد سیکیورٹی فورسزکا ایک اہلکاربھی مارا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔