- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
عامرخان کی بیٹی ساڑھی پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئی
ممبئی: فلم ’’دنگل‘‘میں عامر خان کی بیٹی گیتا پھوگٹ کا کردار نبھانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ساڑھی پہننے پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں برقع پہننے کا مشورہ دے ڈالا۔
گزشتہ سال ریلیز ہوئی عامر خان کی فلم’’دنگل‘‘نے نا صرف مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کیے بلکہ فلم کے دیگر اداکار بھی راتوں رات اسٹار بن گئے تھے، ان ہی میں سےایک اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں جنہوں نے فلم میں عامر خان کی بیٹی گیتا پھوگٹ کا کردار نبھایا تھا۔
فاطمہ ثنا شیخ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے روز اپنی تصاویرشیئر کرتی رہتی ہیں، فاطمہ نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ساڑھی پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں لیکن لوگوں نے ان کے اس لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’فاطمہ تمہیں ساڑھی پہننے پر شرم آنی چاہیئے‘‘۔
کچھ لوگوں نے ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ کو غیر تہذیب یافتہ لباس پہننے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ،ایک اور صارف نے انہیں برقع پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا’’خدا سے ڈرو اور برقع پہنو‘‘۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب فاطمہ کو متنازعہ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی مختصر لباس زیب تن کرنے پر انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔