لونی کوٹ اورسیہون کے کے قریب ٹریفک حادثات5 افراد ہلاک

حادثے میں کار میں سوار خاتون امامہ جنت اور اس کا بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


Numainda Express February 28, 2013
حادثے میں کار میں سوار خاتون امامہ جنت اور اس کا بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو: فائل

سپرہائی وے لونی کوٹ کے قریب کراچی سے ویہاڑی جانے والی بس اوور ٹیکنگ کے دوران ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سامنے ٹریلر میں جاگھسی، جس کے نتیجے میں3خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

حادثے میں مجموعی طور پر 6 بچوں سمیت 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے بتایا جاتا ہے۔ دوسرا حادثہ انڈس ہائی وے پر سن شہر کے قریب پیش آیا جہاں سہون سے حیدرآباد آنے والی تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہو جانے کے نتیجے میں الٹ گئی، حادثے میں کار میں سوار خاتون امامہ جنت اور اس کا بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔