متحدہ کو آج اپوزیشن نشستیں الاٹ کردی جائیں گی شہلا رضا

30ارکان نے حزب اختلاف کی نشستوں اور عامر معین کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی درخواستیں دیں


Staff Reporter February 28, 2013
30ارکان نے حزب اختلاف کی نشستوں اور عامر معین کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی درخواستیں دیں۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وزرا اور مشیروں کے استعفے منظور نہ ہونے کی وجہ سے ایم کیو ایم کے 30 ارکان نے بدھ کو اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے انفرادی طور پر درخواست سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی جبکہ سید سردار احمد کے بجائے عامر معین پیرزادہ کواپوزیشن لیڈر بنانے کی درخواست بھی علیحدہ سے جمع کرائی گئی۔

قائم مقام اسپیکر سیدہ شہلا رضا نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں یہ اعلان کیا کہ ہم ایم کیو ایم کے30 ارکان کو اپوزیشن تصور کرتے ہیں اور وہ بھی اپنے آپ کو اپوزیشن تصور کریں ۔

5

انھیں اپوزیشن کی نشستیں جمعرات کو الاٹ کی جائیں گی جبکہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ بھی جمعرات کو کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے50 ارکان نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے اور سید سردار احمد کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے درخواست دی تھی۔