شاہ زیب قتل کیسایف آئی اے حتمی چالان جمع کرانے میں ناکام

اعانت جرم میں ملوث پی آئی اے پروٹوکول افسروصی اخترکی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور


Staff Reporter February 28, 2013
اعانت جرم میں ملوث پی آئی اے پروٹوکول افسروصی اخترکی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عدالت نے شاہ زیب قتل کے مرکزی ملزم شار رخ جتوئی کوبیرون ملک فرار کرانے اور اعانت جرم میں ملوث پی آئی اے کے پرٹوکول افسر وصی اخترکی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔

شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6روز کی توسیع کردی ہے، جعل سازی دھوکا دہی اور بیرون ملک فرار ہونے کے الزام میں ملوث شاہ زیب جتوئی و اعانت جرم میں ملوث دیگر کے خلاف مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں پیش کرنے میں ایف آئی اے ناکام ہوچکی ہے ،بدھ کو وصی اختراپنی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کیلیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین کے روبرو پیش ہوئے اس موقع پر وکیل ادریس ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ اس کاموکل پی آئی میں عارضی پیسنجرسروسزاسسٹنٹ ہے، ہرمسافرکو پروٹوکول دینا اوران کے سامان کی جانچ پڑتال کرنا اس کی ڈیوٹی میں شامل ہے وہ کسی مسافرکی حیثیت کونہیں جانتا ہے۔

15

فاضل عدالت نے ایک لاکھ روپے کی عبوری ضمانت 6روزکے لیے منظورکرتے ہوئے وکیل سرکارایف آئی اے حکام کو طلب کرلیا ہے،اس موقع پر عبوری ضمانت پررہا مقامی ٹریول ایجنسی کے مالک محمد عمرزکریا اورایجنٹ سید سلمان شاہ عبوری ضمانت کی توثیق کیلیے عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انھیں ایوی ایشن و پی آئی اے کی جانب سے ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا اور مزید وقت دینے کی استدعا پر ملزمان کی عبوری ضمانت کی توسیع کردی گئی ، دوسری جانب جیل حکام نے مقدمے میں ملوث پابند سلاسل شاہ رخ جتوئی،سہیل اور محمد طحہ حسین کوجوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیش کیا تاہم تفتیشی افسر کی جانب سے حتمی چالان پیش نہ کرنے پرسماعت بغیرکسی عدالتی کارروائی کے ملتوی کردی۔