اعصام الحق نے دوبارہ روجرز کے ساتھ جوڑی بنالی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 19 اکتوبر 2017
ابتدائی راؤنڈ میں کامیابی اعصام الحق کو کوارٹرفائنل میں پہنچاسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

ابتدائی راؤنڈ میں کامیابی اعصام الحق کو کوارٹرفائنل میں پہنچاسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

اسٹاک ہوم:  اسٹاک ہوم مینز ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق ایک بار پھر ڈچ پلیئر جین جولین روجرز کو جوڑی دار بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

وہ ماضی میں بطور جوڑی بھی ٹائٹل جیت چکے ہیں، تاہم ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ دی گئی ہے اورابتدائی راؤنڈ میں کامیابی انھیں کوارٹرفائنل میں پہنچاسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔