پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائزکیمبرین پیٹرول مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
پاک فوج کی ٹیم نےچوتھی بار یہ تمغہ جیتا ہے،آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

پاک فوج کی ٹیم نےچوتھی بار یہ تمغہ جیتا ہے،آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے ایکسرسائزکیمبرین پیٹرول مقابلوں میں پاک فوج کی ٹیم نے سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ان مقابلوں میں دنیا بھر سے 131 ٹیموں نے برطانیہ میڈویلزکے دشوارپہاڑوں پر پٹرولنگ کی جس میں ٹیموں کو مشکل ٹاسک دیئے جاتے ہیں، جہاں جوان جنگلوں،  پہاڑوں اور ویرانوں میں ضروری آلات اٹھاکرسفرکرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ایکسرسائزکوسب سے مشکل ٹیسٹ مانا جاتا ہے جب کہ پاک فوج کی ٹیم نے چوتھی بار یہ تمغہ جیتا اور گزشتہ سال بھی یہ اعزازپاک فوج کی ٹیم کے حصے میں آیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔