پی آئی اے کی پرواز کے دوران جھگڑا، متعدد مسافر لہولہان

ویب ڈیسک  منگل 24 اکتوبر 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 لاہور: پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا جس کے باعث 2 مسافر زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔ دوران پرواز طیارے میں سوار دو مسافروں نے مکے مار مار کر ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی آئی اے کے طیارے کا دوران پرواز انجن فیل، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

کپتان نے لینڈنگ سے پہلے جھگڑے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جب کہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔