عمران دعاکریں ریحام کی زبان گلالئی کا بلیک بیری بند رہے طلال

عمران خان دعا کریں ریحام خان کی زبان اور گلالئی کا بلیک بیری بند ہی رہے ،طلال چوہدری


Numainda Express October 26, 2017
فوٹو:فائل

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان دعا کریں ریحام خان کی زبان اور گلالئی کا بلیک بیری بند ہی رہے اگر یہ کھلے تو عمران خان کواوقات یاد آ جائے گی، جہانگیرترین پڑھے لکھے جعلساز اوروائٹ کرائم کے اسپیشلسٹ ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی معاشی کرپشن کی بات ہورہی ہے، اخلاقی کرپشن کی تو ابھی بات ہی نہیں کی، لیکچرار کیسے یو کے میں 12 ایکڑ کا گھر بنا سکتا ہے، جہانگیر ترین کے کیس میں لگتا ہے ان کے ملازمین نے مالک رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 15 ہزار تنخواہ چھپائیں تو سزا اگر12ایکڑ چھپائیں تو جانے دیں۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نااہلی کیس میں جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مالی اورباورچی کے ذریعے منی لانڈرنگ کی ہے۔ انھوں نے کہاکہ عمران خان کو جو وقت دیا جا رہا ہے اس سے ساراکیس تبدیل کیا جا رہا ہے۔نوازشریف کے معاملے میں چیزیں بڑی جلدی نمٹائی گئیں۔

مقبول خبریں