شاہ رخ خان کی بیٹی نےبالی ووڈ اداکاراؤں کوپیچھےچھوڑدیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 اکتوبر 2017
سہانا خان سنہرے رنگ کے لباس میں ملبوس بے انتہا خوبصورت نظرآرہی ہیں۔ ؛فوٹوفائل

سہانا خان سنہرے رنگ کے لباس میں ملبوس بے انتہا خوبصورت نظرآرہی ہیں۔ ؛فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی۔

شاہ رخ خان کا شمار بھارت کی مقبول ترین شخصیات میں ہوتا ہے، ان کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات  میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے۔ صرف شاہ رخ خان ہی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ اور تینوں بچوں کو بھی بھرپورمیڈیا کوریج ملتی ہے۔

حال ہی میں سہانا خان کی نئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں وہ سنہرے رنگ کے لباس میں ملبوس بے انتہا خوبصورت نظرآرہی ہیں۔ گزشتہ روز شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مغربی تہوارہالووین کی پارٹی منعقد کی جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے متعدد اسٹارز نے شرکت کی۔ ایک سے ایک بڑھ کر حسینہ تقریب میں موجود تھی تاہم شاہ رخ اورگوری کی نوجوان بیٹی سہانا خان نے اپنی خوبصورتی کے باعث محفل لوٹ لی۔ ہرایک نظرصرف سہانا پرہی تھی لوگ ان کی خوبصورتی کی داد دئیے بغیرنہ رہ سکے۔

سہانا پارٹی میں سنہرے رنگ کے لباس میں نہایت خوبصورت نظرآرہی تھیں، جب کہ ان کی والدہ گوری خان بھی سفید رنگ کے سوٹ میں بے حد پرکشش لگ رہی تھیں۔

سہانا کے علاوہ پارٹی میں ملائکہ اروڑاخان، معروف ڈیزائنرمنیش ملہوترا، ہرتیک روشن کی سابق اہلیہ سوزان خان، انیل کپور کے چھوٹے بھائی اداکارسنجے کپوراوراداکارہ الیانا ڈی کروزسمیت متعدد اسٹارز نے شرکت کی۔ ملائکہ بھی پارٹی میں سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کرکے آئی تھیں تاہم سب کی توجہ سہانا خان پر ہی مرکوز تھی۔

واضح رہے کہ دوروز قبل بھی گوری خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ اورپسند کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔