شاہ رخ خان کی بیٹی نے بھی آڈیشنز دینے شروع کردیئے

ویب ڈیسک  منگل 31 اکتوبر 2017
سہانا خان جلد ہی فلموں میں انٹری دینے جارہی ہیں: فوٹو: فائل

سہانا خان جلد ہی فلموں میں انٹری دینے جارہی ہیں: فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے فلموں میں انٹری کی پوری تیاری کرلی ہے اوراب انہوں نے آڈیشنزبھی دینا شروع کردیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کتنے ہی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا اوراب ان کے بچے بھی ان ہی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے نہ صرف بالی ووڈ میں انٹری دے چکے ہیں بلکہ وہ کامیابی سے اہنا بہترکرئیربنانے میں مصروف بھی دکھائی دیتے ہیں۔

شا ہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا نام بھی ان ہی ’اسٹارکڈز‘ میں آرہا تھا کہ جو فلموں میں آنے کے خواہشمند ہیں تاہم شاہ رخ خان کی جانب سے اس بات کی کئی بارتردید کی جاچکی تھی کہ ان کے بچے ایک ہی صورت میں فلموں میں کام کریں اوروہ یہ ہے کہ وہ پہلے پڑھائی مکمل کریں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی نےبالی ووڈ اداکاراؤں کوپیچھےچھوڑدیا

رپورٹس کے مطابق شاید اب ایسا نہیں اور شاہ رخ خان کی طرح ان کی بیٹی بھی فلموں میں جلدی آنے کے بے چین ہورہی ہیں کیونکہ انہیں ایک مشہور آڈیشن سیٹ پردیکھا گیا ہے جہاں وہ آڈیشنز کے لیے گئیں تھیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ جلد ہی فلموں میں انٹری دینے جارہی ہیں۔

دوسری جانب اداکارکی بیٹی اب خود بھی بالی ووڈ کے ستاروں کی کوئی تقریب ہو یا کوئی پارٹی، وہاں آگے آگے ہوتی ہیں اورخبروں کی زینت بنتی ہیں جب کہ میڈیا کی جانب سے بھی انہیں دیگر اداکاروں کی طرح فالو کیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔