لاہورمیاں بیوی اوربیٹی سمیت4 افراد کو ذبح کر دیا گیا

درندہ صفت ڈاکٹر ریاض نے اپنے بھائی،بھابی اور 3 ماہ کی بھتیجی کے گلے کاٹ ڈالے.


Numainda Express March 04, 2013
اولاد نہ ہونے کے سبب لوگ اسے طعنے دیتے تھے، متضاد بیانات پر پکڑا گیا،پولیس۔ فوٹو فائل

گرین ٹائون کے علاقے میںدرندہ صفت شخص نے نشہ آور جوس پلا کر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو تیزدھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کردیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی اور ملزم کے قبضے سے گھر سے غائب کیا جانے والا سامان برآمد کرلیا، 4افراد کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح علاقے بھر میں پھیل گئی، لرزہ خیز واردات کے بعد علاقے میں خوف وہراس چھاگیا، لوگوں کی بڑی تعداد مقتولین کے گھر جمع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق محمدفیاض مقامی کمپنی میں ڈرائیور تھا اور سنگھ پورہ سے 2ماہ قبل اپنے والد محمدرزاق کے ہاں گرین ٹائون سی بلاک میں بیوی، بھابی اور3ماہ کی بیٹی کے ہمراہ رہائش پذیر ہوا تھا۔ اتوار کی صبح 28سالہ محمدفیاض، اس کی بیوی23سالہ اسما، 3ماہ کی بیٹی کشف اور بھابی30سالہ فرحت اپنے کمروں میں سوئے ہوئے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے چاروں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

9

قاتل مقتولین کے خون سے گھر کی دیواروں پر دھمکیاں تحریر کرکے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او گرین ٹائون انسپکٹر عاطف کے مطابق جائے وقوع سے ملنے والے شواہد اور مقتول کے بھائی ہومیو پیتھک ڈاکٹرریاض کے متضاد بیانات کے پیش نظر اسے مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ انویسٹی گیشن ذرائع کے مطابق ملزم ریاض کی 6سال قبل شادی ہوئی تھی تاہم اس کی کوئی اولاد نہ تھی جبکہ فیاض کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کی 3ماہ کی بیٹی تھی۔ اولاد نہ ہونے کے سبب لوگ اسے طعنے دیتے تھے جس کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا۔ پولیس نے مقتول فیاض کی والدہ نسرین بی بی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔