انجرڈ شین واٹسن بی پی ایل سے آؤٹ

شین واٹسن کو ہیمسٹرنگ انجری مقامی کلب سدرلینڈ کیلیے بولنگ کرتے ہوئے پیش آئی


Sports Desk November 08, 2017
مائیکل کلینگر کو سی اے اور ویسٹرن آسٹریلیا نے بی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن انجرڈ ہونے پر بنگلادیش پریمیئر لیگ سے باہر ہوگئے۔

شین واٹسن کو ہیمسٹرنگ انجری مقامی کلب سدرلینڈ کیلیے بولنگ کرتے ہوئے پیش آئی، وہ اس سیزن میں ڈھاکا ڈائنامائٹس سے زیرمعاہدہ تھے لیکن وہ اب فرنچائز کو دستیاب نہیں رہے، دوسری جانب مائیکل کلینگر کو سی اے اور ویسٹرن آسٹریلیا نے بی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔