انتخابی نشانات کے لیے 15مارچ تک درخواستیں طلب

پارٹی انتخابات،اثاثو ںکی تفصیلات،منشورکی کاپی،عہدیداروں کی تفصیلات دینا ہونگی.


Numainda Express March 06, 2013
پارٹی انتخابات،اثاثو ںکی تفصیلات،منشورکی کاپی، عہدیداروں کی تفصیلات دینا ہونگی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے عام انتخابات میںانتخابی نشان کیلیے 15مارچ تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

کمیشن سے جاری اعلامیے میںکہاگیا ہے کہ درخواست کیساتھ انتخابی نشان کیلیے ترجیحی فہرست ،ماضی میں الاٹ ہونیوالے انتخابی نشان کی تفصیل،پارٹی انتخابات،اثاثوںکی تفصیلات بھی منسلک کی جائیںاوردرخواستیں پارٹی سربراہ کے دستخط کیساتھ جمع کرائی جائیں۔درخواست پر پارٹی کے ہیڈ آفس کا پتہ،صدر سیکریٹری جنرل اور مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان کے نام درج کرانا لازمی ہے۔

11

درخواست کیساتھ پارٹی کے منشوراورانتخابی منشور کی کاپی ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اگر ارکان ہیں تو ان کی تفصیل بھی جمع کرائی جائے۔،15 مارچ کے بعد موصول ہونے والی اورنا مکمل درخواستوں کو زیر غور نہیں لایا جائیگا۔آئی این پی کے مطابق225سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے اب تک 125 نے انتخابی نشانات کے حصول کیلیے شرائط کو پورا کیاہے۔ادھرالیکشن کمیشن نے 5مارچ تک منظور شدہ انتخابی نشانات کی فہرست مرتب کرلی ہے جن میں 11 جانور،11 پرندے اور دیگر نشانات شامل ہیں ۔