- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
نواز شریف نے ججوں پر حملہ کر کے اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیا ،آصف زرداری
اسلام آباد: شریک چیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو ججوں کا غصہ اور بغض قرار دیکر اپنا جمہوریت دشمن ایجنڈا خود ہی بے نقاب کر دیا۔
اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو ججوں کا غصہ اور بغض قرار دے کر اپنا جمہوریت دشمن ایجنڈا خود ہی بے نقاب اورہمارے موقف کی تصدیق کردی ہے، موجودہ حالات میں نواز شریف کے ساتھ ملاقات یا تعاون کا مطلب ان کی ملک دشمن سازش کا حصہ بننے کے مترادف ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف قوم کے ساتھ ڈبل گیم کر رہے ہیں۔ ایک طرف نوازشریف کا بھائی اور کچھ وزراء میرے خلاف بیان دیتے ہیں جب کہ دوسری طرف مجھے ملاقات کے پیغام بھیجے جا رہے ہیں، قوم جان لے کہ میرا ایجنڈا سب کو معلوم ہے۔ میں جمہوریت کے خلاف کسی سازش کا کبھی حصہ نہیں بنا اور نہ بنوں گا، نواز شریف نے ججوں پر حملہ کر کے اپنا نامعلوم ایجنڈا سب کے سامنے رکھ دیا، عدلیہ پر حملہ آئین پر حملہ ہے آئین پر حملہ جمہوریت پر حملہ ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے آپ کو قانون اور احتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں، نواز شریف نے فوج کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے تو اپنے وزیروں کو فوج کے خلاف صف آراء کر دیا، عدلیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ناکامی پر معزز ججوں پر ذاتی حملے شروع کر دیے۔ نواز شریف جمہوری نظام سبو تاژ کر کے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اور کچھ عالمی طاقتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف نواز شریف کی کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دے گی، پیپلز پارٹی بہت جلد نواز شریف کی جمہوریت دشمن پالیسیوں پر ایک چارج شیٹ جاری کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔