حدیبیہ پیپرز ملز کی دوبارہ تحقیقات غیر قانونی ہے، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک  بدھ 15 نومبر 2017
حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات کااعلان ناقابل فہم ہے،اسحاق ڈار،فوٹو:فائل

حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات کااعلان ناقابل فہم ہے،اسحاق ڈار،فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات سے متعلق نیب کااعلان غیر منطقی اور سمجھ سے بالا تر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات پرردعمل دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے اس معاملے کو ختم کرکے میرے حق میں فیصلہ دیا تھا جب کہ سپریم کورٹ نے اس مقدمہ کی ازسر نو تفتیش کیلئے تاحال کوئی احکامات جاری نہیں کئے اس کے باوجود نیب کا دوبارہ تحقیقات کااعلان ناقابل فہم اور قانون کے خلاف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ کیس سننے سے معذرت کرلی

واضح رہے کہ نیب نے حدیبیہ پیپرز ملز میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بطور ملزم نامزد کرکے تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ تحقیقات کا آغاز سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا جارہا ہے، اسحاق ڈار اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بنے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔