نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، پرویز اشرف

ویب ڈیسک  جمعـء 21 ستمبر 2012
 توہین رسالت کوعالمی سطح پرقابل نفرت جرم قراردیا جائے. فوٹو اے ایف پی

توہین رسالت کوعالمی سطح پرقابل نفرت جرم قراردیا جائے. فوٹو اے ایف پی

اسلام آ باد: وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا کہنا ہےکہ نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، عوام احتجاج کوپرامن رکھیں۔

اسلام آباد سیکریٹریٹ میں گستاخانہ فلم کے خلاف عشق رسولﷺ کانفرننس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لئےحضرت محمدﷺکی شان میں گُستاخی ناقابل قبول ہے، گستاخانہ فلم بنانےوالوں کا مقدررسوائی کےسواکچھ نہیں، مسلمانوں کونبی کریمﷺاپنےوالدین اوراولاد سےزیادہ عزیزہیں، اللہ نےجومقام حضرت محمدﷺکودیا ہے کوئی اسکونقصان نہیں پہنچا سکتا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ توہین رسالت کوعالمی سطح پرقابل نفرت جرم قراردیا جائے، کوئی بھی حکومت عوامی جذبات سےعلیحدہ نہیں رہ سکتی، انہوں نےعوام سےاپیل کی کہ وہ پرامن احتجاج کریں اور ملک میں املاک کونقصان نہ پہنچائیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں واضح کیا ہے کہ اقوام عالم سے مل کر اس مسئلہ کا حل چاہتے ہیں، صدراقوام متحدہ کے اجلاس میں مسلمانوں کےجذبات کی ترجمانی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔