پاکستانی اداکار فواد خان کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’خوبصورت ‘‘ کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک  پير 21 جولائی 2014
فلم ماضی میں ریلیز ہونے والی فلم 1980 کا ری میک ہے ،فوٹو:فائل

فلم ماضی میں ریلیز ہونے والی فلم 1980 کا ری میک ہے ،فوٹو:فائل

ممبئی: پاکستان میں دھوم مچانے کے بعد نوجوان اداکار فواد خان اب بالی ووڈ میں بھی تہلکہ مچانے کو تیار ہیں جہاں ان کی پہلی فلم ’’خوبصورت‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

ششنکا گھوش کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کو بطور ہیرو شامل کیا گیا ہے جبکہ ان کی ہیروئن ماضی کے معروف اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور ہوں گی،فلم ماضی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’1980‘‘ کا ری میک ہے جس میں راکیش روشن اور  اداکارہ ریکھا نے مرکزی کردار کردار نبھایا تھا۔

فلم ’’خوبصورت‘‘ کے پروڈیوسر انیل کپور اور ان کی  صاحبزادی ریہا کپور ہیں جبکہ فلم 19 ستمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ فواد خان پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے اداکار کے طور پر سامنے آئے ہیں جن کا ڈرامہ ’’زندگی گلزار ہے‘‘ نے پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد بھارت  میں بھی ریلیز  کے بعد وہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔