- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
رائس بالز
ماہ صیام میں افطار کے وقت روزانہ پکوڑے کھا کر یقیناً آپ اُکتا گئے ہوں گے جس کے باعث ایکسپریس رمضان پکوان آج اپنے قارئین کے لئے پیش کررہا ہے رائس بالز بنانے کی آسان ترکیب جسے ناصرف آپ روزانہ افطار کے لئے باآسانی تیار کرسکتے ہیں بلکہ اس کا منفرد ذائقہ ہر عمر کے افراد کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔
اجزا:
چاول ایک کپ (تین کنی ابلے ہوئے)، چکن ایک کپ (ابلا ہوا)، نمک (حسب ذائقہ)، کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا (حسب ضرورت)، ہری مرچ (2 سے 3 عدد)، چکن پاؤڈر (ایک چائے کا چمچہ)، زیرہ (ایک چائے کا چمچہ بھنا اور پسا ہوا)، بند گو بھی (ایک کپ باریک کٹی ہوئی)، چیڈر چیز 2 سو گرام (کیوبز میں کٹی ہوئی)، میدہ (آدھا کپ) نمک (آدھا چائے کا چمچ)، کالی مرچ (آدھا چائے کا چمچہ) انڈے 3 عدد (2 کو پھینٹ ہوئے) اور بریڈ کرمبز (ایک پیالی)۔
ترکیب:
سب سے پہلے چاول اور چکن کو چوپر میں اچھی طرح چوپ کرلیں، پھر اس میں ایک عدد انڈا، نمک، کالی مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، چکن پاؤڈر اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس مکسچر کو پیالے میں نکال لیں اور اس میں بند گوبھی شامل کرکے مکس کریں۔ پھر اس مکسچر کو ہاتھوں کی مدد سے پھیلا کراس میں چیز کا کیوب رکھ کر گول بال بنا لیں۔
اب ایک پیالے میں میدہ ڈال کر اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال کر مکس کرلیں اور بالز کو میدہ میں کوٹ کرکے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کرمبز میں کوٹ کرلیں۔ ایک پین میں تیل گرم کرکے ہلکی آنچ پر اس میں بالز کو ڈیپ فرائی کرلیں اور سنہری کرکے نکال لیں۔ لیجئے گرما گرم رائس بالز تیار ہیں کیچپ یا املی پودینےکی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔