راولپنڈی؛ آئی لائن ٹیکسی ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھننے والے مرکزی ملزم گرفتار

پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی کار اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا


صالح مغل November 05, 2026

راولپنڈی:

روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل ان ڈرائیو ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھننے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی کار اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے بہانے سے مجھے بلایا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی۔

روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم  قبل ازیں ڈکیتی، وہیکلز چوری، اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے۔

ایس پی صدر انعم شیر کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔