فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 نومبر 2014
سی پی او سہیل تاجک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے. فوٹو: فائل

سی پی او سہیل تاجک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے. فوٹو: فائل

فیصل آباد: الٰہی آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے  کو لڑکی کے بھائی نے بیہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے رہائشی  فداحسین اور میمونہ کوثر نے کچھ عرصے قبل پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے تاہم پنچایت نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کرادی تھی اور میمونہ کوثر اپنے والدین سے ملنے میکے آئی ہوئی تھی لیکن جب آج صبح فدا حسین اپنی بیوی کو لینے آیا تو لڑکی کے بھائی شہباز نے دونوں کو سر میں لوہے کی سلاخ کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

سی پی او فیصل آباد سہیل تاجک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ ڈی ایس پی صدر  کی سربراہی  میں ایک ٹیم  بھی تشکیل دے دی گئ ہے جس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔