بہاولپور میں ہمسائے کی جانب سے چھت پر اینٹیں رکھنے سے چھت گر گئی، 1 جاں بحق

زخمی شفا کو ریسکیو1122 نے بی وی ایچ منتقل کر دیا گیا


ویب ڈیسک November 06, 2026

بہاولپور میں ون یونٹ چوک مشتاق کالونی میں ہمسائے کی جانب سے چھت پر اینٹیں رکھنے سے ٹی آر گارڈر کی چھت گر گئی.

ملبے تلے دب کر 18 سالہ نیہا اور 15 سالہ شفا ملبے تلے دب گئیں۔ سر پر چوٹیں لگنے سے 18 سالہ نیہا موقع پر جان کی بازی ہار گئی.

زخمی شفا کو ریسکیو1122 نے بی وی ایچ منتقل کر دیا گیا.